ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کارمیں 30 نومبر 2019 تک کی توسیع کی

کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کارمیں 30 نومبر 2019 تک کی توسیع کی

Wed, 17 Jul 2019 23:51:12    S.O. News Service

 نئی دہلی، 17 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی  مدت کار  30 نومبر 2019 تک بڑھانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔اس توسیع کے نتیجے میں، کمیشن،اصلاحات کے پیش نظر اورنئے حقائق کی روشنی میں 2020 سے 2025 تک کی مدت کے لیے اپنی سفارشات  سے متعلق مختلف النوع لائق موازنہ تخمینہ جات کا تجزیہ کرسکنے کااہل  ہوجائے گا۔15ویں مالیاتی کمیشن کی تشکیل، صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ، 27 نومبر 2017 کو آئین کے آرٹیکل 280 (1) اور مالیاتی کمیشن (متفرق تجاویز) ایکٹ 1951 کے بموجب، عمل میں آئی تھی۔ کمیشن کو 30 اکتوبر 2019 تک، اپنی کام کاج کی شرائط کے مطابق، رپورٹ داخل کرنی تھی یعنی ا سکے تحت یکم اپریل 2020 سے آئندہ پانچ برسوں کی مدت پر احاطہ کیا جانا مقصود تھا۔کمیشن کی تشکیل،گزشتہ دو برسوں کے دوران مرکزی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائی گئی مختلف النوع  اہم مالی /بجٹی اصلاحات مثلاً منصوبہ بندی کمیشن  کا خاتمہ اور اس کی جگہ نیتی آیوگ کا قیام،غیرمنصوبہ جاتی اور منصوبہ جاتی  اخراجات کے مابین  واقع امتیاز کا خاتمہ، بجٹ  کلینڈر کو ایک مہینے پیشگی  کی تاریخ میں لے آنا اور نئے مالی سال کے آغازسے  ایک مہینے قبل یعنی یکم فروری کو مجموعی بجٹ کو منظور کرنا، گڈس اینڈسروسیزٹیکس(جی ایس ٹی) کو جولائی 2017 سے متعارف کرانااورڈیٹ اور مالی خسارہ کے سلسلہ میں نئے ایف آربی ایم ڈھانچے کی فراہمی وغیرہ شامل  تھیں، کے پس منظر میں عمل میں آئی تھی۔کمیشن کی کام کاج کی شرائط کے تحت مذکورہ مالی /بجٹی اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ اخراجا ت کاتعین اورمرکزی اور ریاستی حکومتو ں کو حاصل ہونے والی حصولیابیوں کی  بنیادوہی  ہوتی ہے جس کے سلسلہ میں کمیشن اپنی  سفارشات  پیش کرتا ہے اور اس میں خاصا وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ پورے وقت کے اعدادوشمار، ان کے مابین ہم آہنگی وغیرہ کے پہلو خاص کر چنوتی بھرے ہوتے ہیں۔  


Share: